سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی اور خصوصی امور ارمغان سبحانی ،چیئرمین سیال حسن علی بھٹی، وائس چیئرمین سیال وقاص افضل، کنوینر سیال حج کمیٹی غلام مصطفی اور ممبران بورڈ آف ڈایئریکٹر سیال نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ پی ایف 717پرواز 158عازمین حج کو لے کر سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچی۔