حافظ آباد:مئی میں گرانفروشی پر 134دکانداروں کو 5لاکھ سے زائد جرمانہ

حافظ آباد:مئی میں گرانفروشی پر  134دکانداروں کو 5لاکھ سے زائد جرمانہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزا ق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ماہ کے دوران مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 134د کانداروں کو 5لاکھ 33ہزار روپے جرمانہ کیا۔۔۔

 جبکہ 4دکانیں سیل اور 2افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع بھر میں گراں فروشو ں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو خصوصی طور پر مانیٹر بھی کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں