ڈپٹی کمشنر کاصفائی ستھرائی تجاوزات کے خاتمے گرین بیلٹس کی بحالی کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس انیشی ایٹو کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد کے علی الصبح شہر بھر کے ہنگامی دورے۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، گرین بیلٹس کی بحالی، پارکس کی دیکھ بھال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کے افسر وں کو موقع پر فوری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے حیدری روڈ انڈر پاس سے ملحقہ کوڑا کولیکشن پوائنٹ کا معائنہ کیا ، صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹر کو ہنگامی بنیادوں پر تمام کوڑا دان فوری خالی کرنے اور اطراف کی مکمل صفائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔