سول ہسپتال وزیر آ باد میں لیپرو سکوپی کیلئے مشین فراہم
ہسپتال کو ڈسٹرکٹ لیول کا درجہ نہ ملنے کی وجہ سے سہولیات کا فقدان:طاہر رفیق
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع لیول کی سہولیات نہ ہونے سے وزیرآباد کے اداروں کی کارکردگی متا ثر ہورہی ہے عوام ضلع کے فوائد سے استفادہ نہ کرسکے ،ضلع وزیرآباد کے سرکاری ہسپتال کو ڈسٹرکٹ لیول کا درجہ نہ ملنے کی وجہ سے نرسری کی سہولیات کا فقدان ہے ،نرسری کی فعالیت کیلئے ڈی ایچ کیو لیول کا درجہ ہونا چا ہیے انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے مقابلے میں وزیرآباد کے سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں جدید لیپرو سکوپی کی مشین فراہم کردی گئی۔
ان خیالات کا اظہار سرپرست انجمن بہبودی مریضاں طاہر رفیق منہاس نے ماہانہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن،افتخار صدیقی، اکبر بٹ،افتخار بٹ،صوفی اشرف نثار،حاجی حبیب الرحمن،عبد الرحمن ،محمد الیاس مہر،محمد اسلم جتالہ، ڈاکٹر سید رضا سلطان، خواجہ محمد شعیب،حاجی محمد اشفاق مغل،کاشف محمود خان،ہدایت اللہ،اعجاز حسین، سکندر ملک،قاری عبد الخالق،زبیر احمد،محمد عاصم جمیل ودیگر بھی موجود تھے ۔