ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ فاطمہ جناح کیمپس میں ہیمو فیلیا آگاہی سیمینار

ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ فاطمہ جناح  کیمپس میں ہیمو فیلیا آگاہی سیمینار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دیا ویلفیئر آرگنائز یشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ ہیموفیلیا ایک ایسی بیماری ہے۔۔۔

 جس سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ لاعلم ہیں جس کی وجہ سے متعدد مریض بروقت تشخیص اور علاج سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف آگاہی دینا نہیں بلکہ ایسے افراد تک پہنچنا بھی ہے جو اس بیماری کا شکار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ فاطمہ جناح کیمپس میں ہیمو فیلیا آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعدیہ ملک، ڈاکٹر شگفتہ فردوس اور ڈاکٹر معظمہ کے علاوہ طالبات بھی موجود تھیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں