حافظ آباد:ریونیو مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت پر حافظ آباد میں ریونیو مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کھلی کچہر ی میں آنیوالے لوگوں کے مسائل سنیں اور انکے فوری حل کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،اے سی پنڈی بھٹیاں محسن اقبال ڈھلوں، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر سرفراز احمد، ایس ڈی ای او پیرا فورس اشفا ق احمد سمیت محکمہ ریونیو کے افسر بھی موجو د تھے۔