سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

پیرس روڈ پردیواروں پر نقش و نگار، لین مارکنگ اور سائن بورڈز کی تنصیب کا معائنہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے شہر میں جاری مختلف بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور کاموں کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے پیرس روڈ کا دورہ کرتے ہوئے دیواروں پر بنائے گئے آرٹ ورک اور نقش و نگار، روڈ کے اطراف شجرکاری، لین لائن مارکنگ اور سائن بورڈز کی تنصیب کا معائنہ کیا۔ انہوں نے شہریوں کو خوبصورت، منظم اور محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے روڈ فرنیچر اور کوبلز کی تنصیب کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں اور جاری کاموں کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اقبال لائبریری پیرس روڈ کا دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش کے منصوبے کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں