ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریض بچوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات، انتظامی امور اور علاج معالجے کے مجموعی نظام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کے معیار، ڈاکٹرز و طبی عملے کی کارکردگی اور مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی ، بچوں کے وارڈز، ادویات کی فراہمی کے مراکز اور دیگر اہم یونٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور دیگر طبی عملے کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔