لوڈر رکشے منی ٹرکوں میں تبدیل ، اوور لوڈنگ معمول ، حادثات میں اضافہ

 لوڈر رکشے منی ٹرکوں میں تبدیل ، اوور لوڈنگ معمول ، حادثات میں اضافہ

اکثر ڈرائیوروں نے رکشوں کو منی ٹرک میں تبدیل کر تے ہوئے سائز 10فٹ تک بڑھا لیا ،فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر رواں دواں ،متعلقہ ادارے خاموش ،شہریوں کا کارروا ئی کا مطالبہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)جی ٹی روڈ ،اندرون شہر اور اہم شاہراہوں پر منی ٹرک رواں دواں ، لوڈرر کشوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے جبکہ حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں ۔ کمرشل گاڑیوں کا روڈ پر آنے سے قبل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر نا لازمی ہو تا ہے جس کے بعد انہیں رو ٹ پر مٹ جاری کیا جاتا ہے لیکن گوجرانوالہ کے اندرون شہر اور بڑی سڑکوں پرلوڈر رکشہ کی آڑ میں منی ٹرک رواں دواں ہیں۔ لوڈر رکشوں کا سائز 5 فٹ لمبا اور 4 فٹ چوڑا ہو نا چاہیے لیکن اکثر لوگوں نے لوڈر رکشوں کو منی ٹرک میں تبدیل کرتے ہوئے سائز 10فٹ تک بڑھا لیا ہے۔

یہ رکشے جی ٹی روڈ سمیت اندرو ن شہر سڑکوں پر رواں دواں ہیں چونکہ لوڈر رکشوں پر رکھے جانیوالے سامان کا کسی کنڈے سے وزن بھی نہیں ہو تا ،انکے پاس کوئی رووٹ پر مٹ نہیں ۔متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی نہیں ہو رہی ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خود سے سائز بڑھا نے والے لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں