گجرات:غیر میعاری خوراک پر ایک یو نٹ بند ،5کو جرمانے

گجرات:غیر میعاری خوراک  پر ایک یو نٹ بند ،5کو جرمانے

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سعدیہ رفعت کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے انسپکشنز اور قانونی کارروائیاں جاری رکھیں۔

مجموعی طور پر 48فوڈ بزنسز کی انسپکشن کی گئی۔ حفظانِ صحت کے اصولوں اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 25 فوڈ پوائنٹس کو بہتری نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 5 فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر 92 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 2 فوڈ سیمپلز تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 2 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں اور ایک کارروبار کو فوری کام کرنے سے روک دیا گیامزید برآں 3.9کلو گرام زائدالمیعاد اشیائے خورونوش برآمد کر کے تلف کر دی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں