سیالکوٹ:شارٹ سرکٹ سے گھر میں آ تشزدگی ، 2‘نوجوان زخمی
21سالہ علی اور 22سالہ کاشف کمرے سے موٹرسائیکلیں نکالتے جھلس گئے ،ہسپتال منتقل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ٹرگڑی شریف گاؤں، بھلووالی ایمن آباد روڈ سیالکوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی، دو نوجوان جھلس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقہ ٹرگڑی شریف، بھلووالی ایمن آباد روڈ پر ڈھیلے کنکشن اور کھلی وائرنگ کے باعث شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کے نتیجے میں 21 سالہ علی رضا اور 22سالہ محمد کاشف کمرے سے موٹرسائیکلیں نکالتے جھلس کر زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، آگ پر قابو پا کر مزید پھیلنے سے روک دیا اور دونوں متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔