واسا کی ترجیحی ترقیاتی سکیموں کو30 جون تک مکمل کرنیکا ہدف
جہاں پائپ لائنز بچھائی جا چکی ہیں وہاں روڈز بحالی کام فوری شروع کئے جائیں:ایم ڈی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ترجیحی ترقیاتی سکیموں کو30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف دیدیا ۔ ڈویلپمنٹ پراگریس ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ایم پیکیج کے تحت جاری 3 ترقیاتی سکیموں کو30 جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے جس کیلئے متعلقہ کنٹریکٹرز اپنی پرفارمنس میں اضافہ کریں جبکہ کنسٹلنٹ ایجنسی تعمیراتی کاموں میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کرے۔ایم ڈی واسانے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترجیحی ترقیاتی سکیموں کو بھی 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ جن علاقوں میں پائپ لائنز بچھائی جا چکی ہیں وہاں پر روڈز کی بحالی کیلئے فوری اقدامات شروع کئے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن چھوٹی سٹریٹس میں پائپ لائن بچھائی جا چکی ہیں انکی ریسٹوریشن کیلئے جامع سروے کیا جائے تاکہ وہاں پر گلیوں کی بحالی ممکن بنائی جاسکے۔