گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول گھوئینکی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

 گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول  گھوئینکی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول گھوئینکی میں \'سیوا فاؤنڈیشن\' کے تعاون سے نصب کیے گئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس فلاحی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد ارسلان خان نے خصوصی معاونت اور کاوشیں بروئے کار لائیں۔افتتاحی تقریب میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ سعید اصغر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری)محمد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال گھمن، پرنسپل یونس وڑائچ اور سکول کونسل کے ممبران شفیق احمد بٹ، حاجی محمد یونس، مزمل حسین گھمن،رضا علی گھمن، طاہر اقبال گھمن، عبداﷲ ریاض گھمن نے خصوصی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں