تتلے عالی:شعلہ بیان مقررین اور ذاکرین کے داخلے پر پا بندی

تتلے عالی:شعلہ بیان مقررین  اور ذاکرین کے داخلے پر پا بندی

تتلے عالی(نامہ نگار )محرم الحرام کی آمد سے قبل امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ڈویژن،ضلع،تحصیل اوور تھانہ کی سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس شروع ہو گئے ،

تفصیلات کے مطابق  اجلاسوں میں محرم کے دوران امن وامان ،بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھنے اور شر پسند عناصر پر نظر رکھنے کی ہدایت کی جا رہی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فرقہ واریت کو ہوا دینے والے شعلہ بیان مقامی مقررین کی زبان بندی اوردیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے علما وذاکرین کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں