زراعت کیلئے بجٹ کا 10فیصد حصہ مختص کرنیکا مطالبہ

زراعت کیلئے بجٹ کا 10فیصد حصہ مختص کرنیکا مطالبہ

سول، فوجی اور عدلیہ کے ریٹائرڈ افسر وں کی اضافی مراعات ختم کی جائیں :کسان بورڈ

 نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وفاقی اور صوبائی بجٹ میں زراعت کی ترقی کیلئے کم از کم 10 فیصد حصہ مختص کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خان، ڈویژنل صدر حافظ ظفر اﷲ سرویا اور ضلعی صدر ظفر اقبال منج نے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سول، فوجی اور عدلیہ کے ریٹائرڈ افسر وں کی اضافی مراعات ختم کی جائیں جبکہ سرکاری سطح پر بڑی گاڑیوں کے استعمال میں کمی لائی جائے ، ان اقدامات سے حاصل ہونے والی آمدن زراعت کی ترقی پر خرچ کی جائے کیونکہ ملک کی 70 فیصد آبادی کسی نہ کسی صورت زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے ،ملک کی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 24 فیصد ہے جبکہ 40فیصد پاکستانیوں کا روزگار بھی اسی شعبے سے وابستہ ہے ، اس کے علا و ہ پاکستان کی 60فیصد برآمدات زراعت سے متعلقہ اشیا پر مشتمل ہیں مگر اس اہم شعبے کو اس کی ضرورت اور اہمیت کے مطابق توجہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور کسانوں کو ان کا جائز حق دیا جائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں