مقبوضہ کشمیر کی آ زادی تک پاکستان نا مکمل :اظہر اقبال
جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی:وزیر آ باد میں گفتگو
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن نے وزیرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ، تمام نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں انہوں نے کہا کہ ایل اے 38 جموں 5 کی نشست جو ضلع وزیرآباد اور گجرات کے علاقہ جات پر مشتمل ہے اور یہاں جموں کشمیر کے کشمیری مہاجرین رہائش پذیر ہیں کا ایک بڑا حصہ ووٹرز پر مشتمل ہے یہاں سے ہم نے رانا عمر فاروق جرال کو جماعت اسلامی کا امیدوار نامزد کیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے منشور کے مطابق آزادیٔ کشمیر کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے اور پاکستان اس وقت مکمل ہوگا جب بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر بھی آزاد ہوگا۔ اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر ،صابر حسین بٹ ،زمان حیدر چیمہ ،ندیم صادق تارڑ و دیگر بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے امیدوار برائے حلقہ ایل اے 38جموں 5رانا عمر فاروق جرال نے کہا کہ وہ عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔