پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز اور نجی یو نیورسٹی میں ایم او یو سائن

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر  ریسورسز اور نجی یو نیورسٹی میں ایم او یو سائن

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز سیالکوٹ نے نجی تعلیمی ادارے گرینڈا یشین یونیورسٹی کے ساتھ واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ اور ماحول کے تحفظ کیلئے باہمی تعاون کو یقینی بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

ضلعی آفیسر واٹر کوالٹی تجمل حسین لنگڑیال اور رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر ثاقب عزیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔ دونوں ادارے ماحول کے تحفظ کے حوالے سے اگاہی پیدا کرنے کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کریں گے جبکہ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز سیالکوٹ پانی کی کوالٹی کے چانچنے کے لئے اپنی خدمات فراہم کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں