وکیل کے زیر تعمیر مکان سے سامان چوری
راہوالی (نمائندہ دنیا )وکیل کے زیرتعمیر مکان سے ساڑھے 3لاکھ روپے کا سامان چوری ہو گیا۔
پی ٹی سی ایل کالونی سیالکوٹ روڈ کے رہائشی علی غفار کے ڈی سی کالونی ستلج بلاک میں زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر بجلی کے کوائل، آٹو سوئچ و دیگرکنسٹرکشن کا سامان لے گئے ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔