سیالکوٹ22:سال سے لاپتہ قوت گویائی سے محروم نوجوان لوٹ آ یا

  سیالکوٹ22:سال سے لاپتہ قوت  گویائی سے محروم نوجوان لوٹ آ یا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈالووالی پتیسر کا شادی کی تقریب میں لاپتہ ہونے والا قوتِ گویائی سے محروم نوجوان 22 سال بعد مل گیا۔۔۔

 لاپتہ نوجوان کراچی کے ایدھی ہوم سے ملا ، بھائی نے بتایا کہ نوجوان کی نہ زبان تھی نہ پتہ معلوم تھا، انٹرنیٹ کی ایک وائرل پوسٹ نے طویل دوری مٹا دی پنڈی سے آئی برات کی تقریب کے دوران بھائی لاپتہ ہوا تھا، بھائی جب لاپتہ ہوا تو اس کی عمر 15سے 16سال تھی‘اب 37سے 38 سال ہے ،جو بچپن میں بچھڑا تھا وہ جوان ہو کر لوٹا، ڈالووالی پتیسر میں ڈھول کی تھاپ، بھنگڑے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں