موترہ :ہسپتال کی سٹاف کو ہراساں کرنے پر 3افراد کیخلاف مقدمہ

موترہ :ہسپتال کی سٹاف کو ہراساں  کرنے پر 3افراد کیخلاف مقدمہ

موترہ(نامہ نگار )نجی ہسپتال کی سٹاف کو ہراسا ں کرنے پر 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈسکہ کی بشر یٰ بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی بینک روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں ملازمت کرتی ہے ،گزشتہ روز و ہ پریشانی میں گھر آئی تو اس نے بتایاکہ حسن‘سلطان اور ایک نامعلوم اس کو ہراساں کرتے ہیں اورپیچھا کرتے ہوئے ہسپتال بھی آگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں