موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون گرفتار، کلو سے زائد ہیروئن برآ مد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ڈرائی پورٹ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
ملزمان کے قبضے سے ایک کلو پچاس گرام ہیروئن اور دو سو نوے ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔