نوشہرہ ورکاں:عدم ثبوت پر مقدمہ قتل کا ملزم بری
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے مقدمہ قتل کا ملزم بری کر دیا۔بتایاگیا ہے کہ۔۔۔
ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں مدثر فرید کھوکھر کی عدالت نے تھانہ کوٹ لدھا کے مقدمہ نمبر201/23 بجرم 302/392 ت پ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وقاص ساکن سیالکوٹ کو بری کردیا، ملزم پر دوران ڈکیتی مدعی مقدمہ اصغر علی ساکن حافظ آباد کے بھائی محمد یوسف کو قتل کرنے کا الزام تھا جو دوران ٹرائل ثابت نہ ہوسکا ،ملزم پارٹی کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ظفر اقبال ہنجرا ایڈووکیٹ نے کی۔