حاجی انور کا گوجرانوالہ چیمبر کے الیکشن میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی موجودہ گھمبیر صورتحال کے پیش نظر سرپرست اعلیٰ اپسیٹا حاجی محمد انور نے گوجرانوالہ چیمبر اور اپسیٹا کے آئندہ الیکشن میں مکمل طور پر خود کو غیر جانبدار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس موقع پر حاجی نعمان الحق پھلروان کیساتھ ہونے والی اہم ملاقات کے دوران صحافیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے حاجی انور نے کہا ہے کہ میرا چیمبر کی سیاست میں کسی گروپ کے ساتھ فی الحال کوئی تعلق نہیں ،میرا چیمبر میں ایک ووٹ ہے جسکا فیصلہ میں خود کروں گا۔