ماحولیاتی آلود گی پر 6یونٹ سیل‘8غیرقانونی تنصیبات مسمار

ماحولیاتی آلود گی پر 6یونٹ سیل‘8غیرقانونی تنصیبات مسمار

سنگل یوز پلاسٹک اور پولی تھین بیگز کیخلاف مہم کے دوران 41 کارروائیاں

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت محکمہ ماحولیات کی کارکردگی اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان ندیم، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات محمد سلیمان اسلم سمیت متعلقہ افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد سلیمان نے محکمہ کی جانب سے یکم جون سے 14جون تک کی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد کیلئے انڈسٹریل یونٹس اور بھٹہ خشت مالکان کیخلاف 458کارروائیاں کی گئیں۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں 6 مقدما ت درج کیے گئے ، 6یونٹس سیل کیے گئے ، 8غیر قانونی تنصیبات مسمار کی گئیں جبکہ 14نوٹسز جاری کیے گئے اور مجموعی طور پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سنگل یوز پلاسٹک اور پولی تھین بیگز کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 41 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جن کے نتیجے میں 564کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں