احمد نگر چٹھہ:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق
احمد نگر چٹھہ ،وزیرآباد(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی نے 6سالہ بچی کو کچل دیا۔
موضع کھیوے والی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہوکر چھ سالہ بچی ابیحہ کو کچل دیا جسکے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تھانہ احمد نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر سول ہسپتال بھجوادی اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔