علی پورچٹھہ:لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ، اغوا کا مقدمہ درج ، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
علی پورچٹھہ کے علاقہ ریلوے روڈ کے رہائشی ظفر کی 16 سالہ بیٹی (م)گزشتہ سوموار گھر سے سودا سلف لینے کیلئے بازار گئی تاہم واپس نہ پہنچی۔ اہل خانہ نے ابتدائی طور پر اپنے طور پر مختلف مقامات پر تلاش اور رشتہ داروں سے رابطے کیے مگر سراغ نہ مل سکا۔ والدہ نے پولیس کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بیٹی کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا ۔