کامونکے :کلہاڑیوں اور اور چھریوں کے وار سے چچا بھتیجا شدید زخمی

کامونکے :کلہاڑیوں اور اور چھریوں  کے وار سے چچا بھتیجا شدید زخمی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )سابق رنجش پر مخالفین نے کلہاڑیوں اور چھریوں کے وار کرکے چچا بھتیجے کو شدید زخمی کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز نواحی گاؤں نٹھرانوالی کا محمد ارشد اور اُس کا چچا عارف سادھوکی جا رہے تھے کہ سابق رنجش پر مخالفین غلام فرید، عرفان، عدیل اور چار نامعلوم افراد نے اُنہیں جی ٹی روڈ انڈر پاس کے قریب روک کر کلہاڑی اور چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا، صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں