سیالکوٹ:وریوخاندان کے مرحومین کی برسی ، ایصال ثواب کیلئے دعائیں

سیالکوٹ:وریوخاندان کے مرحومین  کی برسی ، ایصال ثواب کیلئے دعائیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وریو خاندان کے مرحومین کی برسی وریو ہاؤس سیالکوٹ کینٹ میں منائی گئی۔

برسی کے موقع پرسابق وفاقی وزیر عبدالستار وریو (مرحوم)، سابق صوبائی وزیر اختر علی وریو (مرحوم)اور سابق صوبائی وزیر خوش اختر سبحانی (مرحوم) سمیت دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے محفل سجائی گئی جس میں تلاوت کلام پاک سمیت نعت خوانی بھی کی گئی۔ برسی کے موقع پر وریو خاندان کے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں