زرعی اجناس کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی، لاکھوں کا نقصان
چک نمبر 110 بارہ ایل میں لگنے والی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے قابو پایا
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) تھانہ صدر کی حدود میں زرعی اجناس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، لاکھوں روپے کا نقصان، ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 110بارہ ایل میں واقع زرعی اجناس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود اجناس اور دیگر سامان کو شدید نقصان پہنچا۔ آگ لگنے سے تقریباً 20 سے 25 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔