راہوالی :تہرے قتل کے ملزم سے آلہ قتل رائفل برآ مد
راہوالی (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )کینٹ پولیس نے تہرے قتل میں ملوث ملزم سے دوران تفتیش آلہ قتل برآمد کرلیا۔۔۔
چند روز قبل منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی طارق وڑائچ نے غیرت کے نام پر بیٹی ،داماد اور ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کو پولیس نے سانٹیفک انداز میں 24گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ،زیر حراست ملزم طارق محمو وڑائچ سے دوران تفتیش اعتراف پراسکی نشاندہی پر آلہ قتل رپیٹر 12بور برآمد شدہ قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔