سمبڑیال میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

 سمبڑیال میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ساہوالہ میں گھر سے زیورات اور رقم چوری، ڈاکوئوں نے شہری کو لوٹ لیا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع ساہووالہ کے رہائشی افتخار حسین کے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور 20ہزارروپے کے تار ،وقاص خاں سکنہ ساہووالہ کے گھر سے 25ہزارروپے ،2لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،موضع کوٹلی نوناں میں شوکت علی کی جیب سے 3 لاکھ 50 ہزارروپے ، لوپووالی روڈ پر نجی کیبل نیٹ ورک کی 3لاکھ روپے کے تار ، تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ عبداﷲ آباد میں محمد سعید کے ڈیرہ سے 2 سولر پلیٹ ،1لاکھ روپے کا دیگر سامان ،میراں پنڈی منظور حسین کے ڈیر ے سے 60ہزا رروپے کی بھیڑ چوری کر لی گئی ، تھانہ بیگووالہ کے موضع سائیاں والہ موڑ پر2 ڈاکو ئوں نے محمد ارشد سے موبائل فون، 18ہزارروپے چھین لئے ،یونیورسٹی روڈ جھاڑیانوالہ کے قریب اشفاق احمد کے ڈیر ے سے الیکٹرک موٹر اور پنکھا چوری کر لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں