واقعہ کربلا حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے :رفیق قادری

واقعہ کربلا حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے :رفیق قادری

نئے اسلامی میں مذہبی و قومی تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے منائے جائینگے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا حافظ محمد رفیق قادری منعقد ہوا اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ،نئے اسلامی میں مذہبی و قومی تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے منائے جائیں گے ،محرم الحرام میں عظمت صحابہ و اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی یاد میں محافل پاک کا اہتمام کیا جائے گا ۔

مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے کہا کہ امام حسین ؓاور شہدائے کربلا ہمیں مخالفین اسلام کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتے ہیں صبر و تحمل سے معاشرہ امن وسلامتی کا گہوارہ بنتا ہے ، جماعت اہل سنت پاکستان اہل سنت وجماعت کی سب سے بڑی غیر سیاسی جماعت ہے ،جماعت اہل سنت قیام امن کے لئے تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان جماعتی کام منشور ودستور کے مطابق سر انجام دیں گے جماعتی کارکنان اسلام،پاکستان ،افواج پاکستان اور کسی بھی سکیورٹی اداروں کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں