منڈی بہاؤالدین :محرم الحرام کے دوران سکیو رٹی کیلئے QR کوڈ متعارف

منڈی بہاؤالدین :محرم الحرام کے  دوران سکیو رٹی کیلئے QR کوڈ متعارف

پھالیہ (نامہ نگار )محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کیلئے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تمام امام بارگاہوں میں QR کوڈ سسٹم نصب کر دیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد عزادار وں، منتظمینِ مجالس و جلوس اور شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں فوری مدد اور تیز رفتار پولیس رسپانس کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ QR کوڈ سکین کرتے ہی متعلقہ امام بارگاہ کی درست لوکیشن پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول روم کو موصول ہو جائے گی جس سے امدادی کارروائیوں میں تیزی آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں