نوشہرہ :ٹریکٹر کی مو ٹر سائیکلوں کو ٹکر ، نوجوا ن جاں بحق
26 سالہ حماد دم توڑ گیا ، کچھ روز قبل ہی شادی ہو ئی تھی ، باپ بیٹا شدید زخمی
نوشہرہ ورکاں،تتلے عالی (تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ، باپ بیٹے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔نواحی گاؤں منگوکی ورکاں کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 26سالہ حماد ساکن منگوکی ،18سالہ راحیل ساکن میلو والا،35 سالہ عبدالرحمن اور اسکے 12سالہ بیٹے عبدالباسط کو ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چاروں افراد شدیدزخمی ہو گئے ۔حادثے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے تشو یشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا گیا،زخمی 26 سالہ حماد جان کی بازی ہار گیا جس کی کچھ روز قبل ہی شادی ہو ئی تھی ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔