جعلی ادویات ، اتائی کلینکس کیخلاف موثر کارروائی کا فیصلہ

جعلی ادویات ، اتائی کلینکس کیخلاف موثر کارروائی کا فیصلہ

سنگین خلاف ورزیوں پر 17افراد کیخلاف کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 163 واں اجلاس، 31 کیسز کی سماعت، سنگین خلاف ورزیوں پر 17افراد کیخلاف کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوانے ، 8 کیسز پر قانونی تقاضے پورے ہونے اور آئندہ محتاط رویہ اپنانے کی یقین دہانی پر تنبیہ کر دی ، 6 کیسز کو آئندہ اجلاس تک موخر کرنے کی منظوری کی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور،سیکرٹری ڈی کیو سی بی میڈیم سونیا، تمام ٹائونز کے ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈرگ سیل لائسنس، بغیر مستند شخص کے چلنے والے میڈیکل سٹورز، زائد المیعاد، جعلی ادویات بیچنے والوں اور عطائی کلینکس کے خلاف کریک ڈاؤن، اقدامات کومزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی صحت کے معاملے پر کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ عطائیوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں