ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پسرور روڈ میں سمر کیمپ کا جائزہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پسرور روڈ کا دورہ کیا اور وہاں سمر کیمپ میں شریک طالبات سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے طالبات سے خوشگوار ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے سمر کیمپ کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں، تدریسی سہولیات اور ان کی تعلیمی دلچسپی کے بارے میں دریافت کیا۔ طالبات نے سمر کیمپ میں فراہم کی جانے والی سرگرمیوں اور سیکھنے کے مواقع پر اطمینان کا اظہار کیا۔