کمشنر محمد علی کا نالہ ایک کے چوک پوائنٹ کا دورہ
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)کمشنر محمد علی نے پل ایک سیالکوٹ پر نالہ ایک کے چوک پوائنٹ کا دورہ کیا اور مون سون سیزن سے قبل جاری ڈی سلٹنگ اور صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی بھی ہمراہ تھیں۔معائنے کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال اور چوک پوائنٹ پر جمع گندگی پر کمشنر گوجرانولہ محمد علی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسر وں کو فوری طور پر صفائی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔