کمشنر کا دورہ سیالکوٹ ، محرم الحرام کیلئے انتظامات کا جائزہ

کمشنر کا دورہ سیالکوٹ ، محرم الحرام کیلئے انتظامات کا جائزہ

جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس سمیت انتظامات کی ہدایت

ڈسکہ ، سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کمشنرگوجرانوالہ محمد علی نے سیالکوٹ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے انتظامات، پری فلڈ اقدامات، صحت عامہ کی سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔کمشنر محمد علی نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈسکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، وارڈز، فارمیسی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر بھی موجود تھیں۔بعد ازاں کمشنر نے مرکزی امام بارگاہ اڈہ پسروریاں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کے حوالے سے منتظمین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر، ایم ڈی واسا فیصل شہزاد اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو بھی موجود تھے ۔کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس بمعہ بیک اپ جنریٹرز، صفائی ستھرائی، سینی ٹیشن، سبیلوں، ٹریفک ڈائیور ژن اور پارکنگ سمیت تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن نے کشمیر روڈ پر نالہ بھیڈ، نالہ ایک اراضی یعقوب کا معائنہ کرتے ہوئے پری فلڈ انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نالہ بھیڈ کی ڈی سلٹنگ کا کام جاری ہے ، واسا کے تمام ڈسپوزل سٹیشنز فعال ہیں جبکہ ڈی واٹرنگ سیٹس بھی مکمل طور پر آپریشنل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں