سیالکوٹ چیمبر کے رنگ روڈ منصوبہ پر شدید تحفظات، ضلعی انتظامیہ کی اراضی ایکوائر کی تیاری

سیالکوٹ چیمبر کے رنگ روڈ منصوبہ پر شدید تحفظات، ضلعی انتظامیہ کی اراضی ایکوائر کی تیاری

رنگ روڈ کو شہری حدود سے باہر تعمیر کیا جائے تاکہ فیکٹریاں، آبادی متاثر نہ ہو،حکومت کو آ گاہ کرنے کیلئے کمیٹی قائم ،انتظامیہ نے 18دیہات میں اراضی مالکان کی دستاویز حاصل کر لیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ چیمبر نے رنگ روڈ پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ،رنگ روڈ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ سے 18 دیہات کی زمین ایکوائر کرنے کیلئے مالکان کی دستاویزات حاصل کرلیں۔ سیالکوٹ چیمبر کے صدر احتشام مظہر گیلانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ممبران نے رنگ روڈ فیز ون کی تعمیر کیلئے ایکوائر کی جانے والی اراضی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ رنگ روڈ کو شہری حدود سے باہر تعمیر کیا جائے تاکہ فیکٹریاں، آبادی متاثر نہ ہو ،حکومتی نمائندوں کو آگاہ کرنے کیلئے سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر کی قیادت میں کمیٹی قائم کردی ۔ دوسری طرف رنگ رو ڈ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ سے مجوزہ 18 دیہات جن میں دلچہکے ،گنجیاں والی کلاں، وریام، قاضی چک، ڈوگراں والی، تلواڑہ ،نگور گھمن، کوٹلی امیر علی، سیدہ والی، پیرو، بھڈال، انجوتہر ،ڈھڈیانوالی، کوٹلی ہریاں، منڈ والا گھمن،پراگ پور، چیوبل پور، ادہ گھمناں کا عکس شجرہ، شمہ شجرہ، جمبندی کی دستاویزات حاصل کرلی ہیں ،مالکان کو ادائیگیو ں کے بعد تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں