لدھیوالہ وڑائچ :کار سوار کی خاتون کیساتھ گن پو ائنٹ پر زیادتی
لدھیوالہ وڑائچ ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی ) کار سوار نے خاتون کو گھر لیجانے کے بہانے لفٹ دے کر ویرانے میں لیجا کرگن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا لدھیوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ پپناکھہ کی رہائشی (س) رات9بجے اپنے گا ئوں جانے کیلئے رکشہ کے انتظار میں نواب چوک میں کھڑی تھی کہ قریب آ کر رکنے والے کار سوار نے کہا کہ میں بھی پپناکھہ جا رہا ہوں میرے ساتھ آ جائو (س) اس کے ساتھ کار میں بیٹھ گئی جس نے نہر پل پپناکھہ کے قریب ویرانے میں لیجا کر گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا ۔