یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ افراد کے ورثا کا احتجاجی مظاہرہ
لاپتہ افراد کی تلاش، شناخت اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے :شرکا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) تین سال قبل 14 جون 2023 کو یونان کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثہ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سینکڑوں افراد لاپتہ ہوئے تھے جن میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کے متعدد نوجوان بھی شامل تھے حادثے میں بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں لاپتہ نوجوانوں کے ورثا کو تاحال اپنے پیاروں کی زندگی یا حادثے میں جاں بحق ہونے کے حوالے سے مکمل اور مصدقہ معلومات نہ ملنے پر علاقہ نوشہرہ ورکاں اور پنجاب کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے متاثرہ خاندانوں نے میونسپل کمیٹی سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد عمر آف میلو ورکاں اور دیگر شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ افراد کی تلاش، شناخت اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کیلئے متاثرہ خاندانوں کا ساتھ دیا جائے تاکہ انہیں انصاف اور حقیقت سے آگاہی مل سکے ۔