سیالکوٹ ، آرٹ اینڈ ڈیزائن طالبات کے تھیسز کی نمائش

 سیالکوٹ ، آرٹ اینڈ ڈیزائن طالبات کے تھیسز کی نمائش

وی سی جی سی ویمن یونیورسٹی ڈاکٹرشازیہ بشیر اور آر ایم نعیم نے افتتاح کیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر طالبات کی تھیسز نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے مہمانِ خصوصی آر ایم نعیم کے ہمراہ کیا۔نمائش میں فائن آرٹس کی طالبات کے رنگوں سے مزین کینوس اور منفرد تخلیقی تصورات توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کی طالبات نے ہوم ڈیزائننگ کے جدید اور منفرد آئیڈیاز پیش کر کے حاضرین کو متاثر کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے نمائش کا دورہ کرتے ہوئے چیئرپرسن شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن رضا الرحمن اور فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی رہنمائی اور محنت کے نتیجے میں طالبات نے اعلیٰ معیار کا تخلیقی اور پیشہ ورانہ کام پیش کیا ہے جو ان کی صلاحیتوں کا بہترین عکاس ہے ۔مہمانِ خصوصی آر ایم نعیم نے بھی طالبات کے فن پاروں اور ڈیزائنز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش نوجوان طالبات کی تخلیقی سوچ، فنی مہارت اور روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے ۔نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں اورٹیکسٹائل ڈیزائنز کو شرکا نے بے حد پسند کیا اور اسے طالبات کی فنی و تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین اظہار قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں