گجرات:لیور ٹرانسپلانٹ مشینری خریدنے کیلئے فنڈز منظور

گجرات:لیور ٹرانسپلانٹ مشینری خریدنے کیلئے فنڈز منظور

کڈنی سنٹر میں جگر کی بیماریوں میں مبتلا افراد کا مفت چیک اپ کیا جائیگا:صدر

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )کڈنی سنٹر گجرات کا اجلاس چیئرمین و ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی کی صدارت میں ہوا ،کڈنی سنٹر میں نور العین قریشی کی کاوشوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈائلسز پروگرام کے اجرا پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ صدر میاں اعجا زنے بتایا کہ اب ہم لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور فی الحال ابتدائی مرحلے میں کڈنی سنٹر میں ہی سکریننگ کیلئے کام شروع کیا جا رہا ہے جہاں پر جگر کی بیماریوں میں مبتلا افراد کا مفت چیک اپ کیا جائے گا اور جگر کی بیماریوں کی سکریننگ اور تشخیص کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اسامیوں کیلئے اخبارات میں اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں گیسٹرواینٹرولوجسٹ ریڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسر فی میل ، ریسیپشنسٹ کمپیوٹر آپریٹر فی میل ، سکیورٹی گارڈ اور نائب قاصد بھرتی کئے جائیں گے ۔ لیور سنٹر میں مریضوں کی سکریننگ بھی کی جائے گی اور جو ٹیسٹ ہوں گے مختلف منظور شدہ لیبارٹریوں سے کر ائے جائیں گے ۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنر نے لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کی مشینری خریدنے کیلئے 2کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لیور سنٹر کی تعمیر کے لئے ممبر بورڈ آف گورنر چودھری مبشر حسین نے اراضی کی فراہمی کیلئے اعلان کیا ہے ،انشا اﷲ تعالیٰ جلد لیور سنٹر کی تعمیر کاکام شروع کر دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں