پٹرول کی قیمت 225 پر فکس کی جائے :ناصر کلیر
آئی پی پیز معاہدے ختم ہونے جارہے ہیں، حکومت وعدے پورے کرے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی وزیرآباد کے ضلعی امیر چودھری ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اپنی پرانی سطح پر تو پاکستان میں قیمتیں اسی سطح پر کیوں نہیں آ سکتیں وہ سینئر صحافی افتخار احمد بٹ کی عیادت کرتے ہوے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی راہنما ڈاکٹر عبید اللہ گوہر،حاجی عنایت اللہ میتلا اور صابر حسین بٹ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر گئی ہیں، پاکستان میں پٹرول کی قیمت 225 روپے پر فکس ہونی چاہیے ، ہمارا مطالبہ ہے پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر پرفکس کیا جائے انہوں نے کہا کہ بجلی اورگیس کی قیمتوں پر بھی حکومت اپنا کیا وعدہ پورا کرے ، اب آئی پی پیز معاہدے بھی ختم ہونے جارہے ہیں، آئی ایم ایف حکمرانوں کوبھی اپنے اخراجات کم کرنے کاکہتا ہے حکمران اپنے خرچہ جات کم کریں اور آئی پی پیز مافیا سے نجات حاصل کی جائے ، پٹرول کی قیمت خود ہی ٹھیک ہوجائے گی ۔