وزیر آبادچیمبر کاروباری افراد کی آواز بنے گا :وحید زرگر
علاقہ میں صنعتی ترقی ہو گی اور بے روزگار ی کا خاتمہ ہو گا:وفد کیساتھ چیمبر کا دورہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجپوت اتحاد ضلع وزیرآبادکے وفد نے صدر رانا وحید الرحمن زرگر اور چیئرمین محمد یاسین زرگر کی قیادت میں وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن اور راشد رفیق بھٹہ نے استقبال کیا۔ وفد کے اراکین نے وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کو ضلع وزیرآباد کیلئے ترقی کا زینہ قرار دیا۔ انہوں نے وزیرآباد چیمبر آف کامرس کی بزنس کمیونٹی کیلئے کی گئی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ چیمبر ڈویژن بھر میں تاجروں اور صنعتکاروں کی آواز بن ابھرے گا جس سے علاقہ میں صنعتی ترقی ہو گی اور بے روزگار ی کا خاتمہ ہو گا۔ وفد میں رانا علی زرگر،رانا محمد وقاص زرگر ترکی، رانا محسن سرور زرگر، رانا عاصم زرگر،رانا قدرت اللہ زرگر، رانا عرفان طارق زرگر اور ڈاکٹر خالد محمود بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن اور نائب صدر راشد رفیق بھٹہ نے انہیں چیمبر کی ممبر شپ لینے کی دعوت دی اور وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر اپنے معزز اراکین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔