اسسٹنٹ کمشنر کا موضع تمبولی میں صفائی، نکاسی آب کا جائزہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ خالد سعید کا موضع تمبولی کا دورہ،گاؤں میں صفائی، نکاسی آب اور دیگر عوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات اور صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے ۔