ڈپٹی کمشنر کا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام  کے تحت واسا کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نورالعین نے جلالپور جٹاں روڈ پر جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کے ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ایم ڈی واسا کاشان حفیظ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت 11400 رننگ فٹ ایچ ڈی پی ای پائپ بچھائے جا رہے ہیں جن میں سے 7000 فٹ پائپ لائن مکمل کر لی گئی جبکہ باقی 3400 فٹ پر کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور سوئی گیس کی لائنوں کو بروقت شفٹ کیا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں