کرپشن کے الزامات ،گوجرانوالہ سب ریجن کے سٹینوگرافر فیاض گورائیہ معطل

کرپشن کے الزامات ،گوجرانوالہ سب  ریجن کے سٹینوگرافر فیاض گورائیہ معطل

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد زاہد اسماعیل نے محکمے میں احتساب کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گوجرانوالہ سب ریجن کے سٹینوگرافر فیاض گورائیہ کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض گورائیہ کو عدم کارکردگی فرائض میں غفلت اور بدعنوانی کے سنگین الزامات پر معطل کیا گیا ہے ۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ معطلی کے دوران سٹینوگرافر لاہور ہیڈکوارٹر زمیں رپورٹ کریں گے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت باقاعدہ انکوائری شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ معطل ملازم سے تمام سرکاری ریکارڈ اور سامان کا چارج بھی فوری طور پر واپس لینے کے احکامات د ئیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں