گجرات:ایف بی آر نے اڑھائی کروڑ سے زائد کے غیر قانونی سگریٹ تلف کر دئیے
گجرات (نامہ نگار )کمشنر ایف بی آر گجرات اجمل خان ،ایڈیشنل کمشنر عمران شمسی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر غلام رسول کی نگرانی میں 2کروڑ 62 لاکھ روپے کے پکڑے گئے غیر قانونی نان کسٹم پیڈ سگریٹ تلف کر دئیے گئے ۔
اس موقع پر کمشنر ایف بی آر گجرات اجمل خان نے روزنامہ دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام د کاندار غیر قانونی نان کسٹم پیڈ سگریٹ فروخت نہ کریں انہوں نے کہا کہ اگر کہیں سے بھی یہ سگریٹ پکڑے جائیں گے تو انہیں ایف بی آر ٹیمیں ضبط کر لیں گی اور پھر تلف کر د ئیے جائیں گے ۔