پھالیہ:ایس ڈی او ڈرینج فرحت اقبال ریٹائرڈ ، شیخ منشا اور نواز ساجد کی ترقی
پھالیہ (نامہ نگار )فرحت اقبال ایس ڈی او اور محمد اکرم تارڑ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ڈہوگئے ۔
فرحت اقبال ایس ڈی او ڈرینج سب ڈویژن پھالیہ اور محمد اکرم تارڑ ارتھ ورک مستری سیکشن بڈھی نالہ پھالیہ ریٹائر ڈ جبکہ شیخ منشا خان اور نواز ساجد ایس ڈی او پرموٹ ہوگئے ۔ اس موقع پر محکمہ ڈرینج کے دیگر ملازمین نے ان کے اعزاز میں مقامی میرج ہال میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں راجہ سہیل حیدر ایکسین ڈرینج منڈی بہا ئو الدین نے ریٹائر ہونیوالے اور ترقی پانیوالے ملازمین کو گلدستے پیش کئے اور تحائف سے بھی نوازا ۔